- وجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) 27کلو سے زائد چرس کی برآمدگی کا مقدمہ ، ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ نے مجرم فاروق کو عمر قید کا حکم دیدیا ۔ مجرم کو 50 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا ۔
- تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج قاسم جاوید کی عدالت میں تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ کینال برج سیالکوٹ روڈ پر منشیات فروشی کا مقدمہ زیر سماعت تھا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ضرغام علی گیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے 30 دسمبر 2021 کو ملزم فاروق سے 27 کلو 280 گرام چرس،ایک کلو 100 گرام افیون برآمد کی تھی۔