سلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اہم قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت اور اتفاقِ رائے ناگزیر ہے ۔
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر ریلوے اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور سے ملاقات میں کیا ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، صدر نے کہا کہ کہمسائل کے حل، سیاسی و معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا ساتھ چلنا ضروری ہے ۔ اس موقع پر غلام احمد بلور نے آصف زرداری کو صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔