- عمران خان کیلئے ابھی راستے میں کئی رکاوٹیں موجود ہیں، محمد مالک
- سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے کہا ہے سائفر کیس میں عمران خان کی بریت کے فیصلے کے بعد القادر یونیورسٹی کیس میں اہم پیش رفت ہونے والی ہے۔
- تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے پر اپنے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک کا کہنا تھا کہ خبریں ہیں کہ عمران خان کے خلاف ایک اور اہم کیس القادر یونیورسٹی کا بھی ہے جس میں ان کی اہلیہ بھی ساتھ ہی نامزد ہیں،اس میں حکومت کو ایک بڑا بریک تھرو ملا ہوا ہے۔
- انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں آنے والے دنوں میں ایک اہم شخصیت بیان دیں گی اور یہ بیان عمران خان کیلئے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، میری اطلاعات کے مطابق یہ چیزیں آنے والے چند ماہ بعد سامنے آنے تھیں مگر آج سائفر کیس میں بریت کے فیصلے کے بعداب یہ بھی جلد ہی سامنے لائی جائیں گی۔
- محمد مالک نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کیلئے بہت اچھاد ن ہے، ان کو ایک بڑی کامیابی ملی ہےآج، تاہم اگر میری خبر سہی ثابت ہوئی تو شائد شاہ محمود قریشی کی مشکلات تو کم ہوجائیں مگر عمران خان کے راستے کی رکاوٹیں شائد کم نہیں ہوں گی۔