• Home
  • Latest News
  • ضیا الحق دور میں میچ رکوا کر پچ پر ایک شخص کو لاکر کوڑے مارے گئے، رمیز راجا

ضیا الحق دور میں میچ رکوا کر پچ پر ایک شخص کو لاکر کوڑے مارے گئے، رمیز راجا

Image

سابق کرکٹر و سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے ماضی کا ایک ناقابل فراموش واقعہ شیئر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجا نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اس دور کا ایک واقعہ شیئر کیا جب جنرل ضیاء الحق ملک کے صدر اور چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر تھے۔

رمیز راجا نے کہا کہ گوجرانولہ کے ایک اسٹیڈیم میں چار روزہ فرسٹ کلاس میچ جاری تھا، میچ کے شروع میں اسٹیڈیم میں عوام کی تعداد ناہونے کے برابر تھی، پھر اچانک گراؤنڈ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ داخل ہوئے۔

  • سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ کچھ پولیس والے بھی گراونڈ میں داخل ہوئے اور ایک افسر نے پچ پر لگی ہوئی وکٹس اکھاڑنے کی ہدایات جاری کردیں۔
  • انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے میچ روک کر پچ سے وکٹس اکھاڑیں ، جب میں نے پوچھا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے تو بتایا گیا کہ ایک قیدی کو سزا کے طور پر کوڑے مارے جانے ہیں۔
  • رمیز راجا نے کہا کہ اس کے بعد ایک قیدی کو لایا گیا جبکہ ایک شخص نے حارث رؤف کی طرح بھاگتے ہوئے اس قیدی پر کوڑے برسائے، کوڑے کھانے کے بعد قیدی نے عوام کی طرف ہاتھ ہلایا جیسے وہ کوئی بہت بڑا ہیرو ہے۔
  • کمنٹیٹر نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد پولیس قیدی کو لے کر وہاں سے چلی گئی جبکہ عوام نے بھی گراؤنڈ خالی کردیا، یہ میری زندگی کا ایک تاریخی واقعہ یے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top