- لاہور (اے پی پی،دنیا نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے قانونی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔
- وزیراعلیٰ کیزیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے مجوزہ قوانین اور رولز میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ بنے گا، پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی مہنگائی کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کرے گی،تحصیل کی سطح پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر قانون کے نفاذ کو یقینی بنائے گا۔ تحصیل میں انفورسمنٹ افسر سمیت 40 اہلکار اشیائے صرف کے نرخ کی مانیٹرنگ اور کارروائی کریں گے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا مووایبل تجاوزات کو ہٹا کر گلیاں بازار وسیع کیے جائیں گے ۔ ڈسٹرکٹ کی سطح پر ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ کے سربراہ ہونگے ۔ تحصیل کی سطح پر انفورسمنٹ آفیسرکارروائیوں اور مانیٹرنگ کے ذمہ دار ہونگے ۔ وزیر اعلی مریم نواز نے کہا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو عوام کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کھیلوں سے صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سپوررٹس جرنلسٹ کا کردار نہا یت اہم ہے