بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کی تفصیلات سامنے آگئیں, نئے جارجز کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے,نیپرا کی طرف سے گھریلو صا رفین پر عائد فکسڈ چارج یکم جولائی سےصول کیے جائیں گے ، فکسڈچارج 200 یونٹ استعمال کرنے والوں سے نہیں لیے جائیں گے.
تفصیلات کے مطابق تین سو ایک سے 400یونٹ استعمال کرنے والوں سے 200 روپیہ ماہانہ ،401سے 500یونٹ استعمال کرنے والوں سے 400روپے ماہانہ،501یونٹ سے 600یونٹ استعمال کرنے والوں سے 600 روپیہ ماہانہ جبکہ 601سے 700یونٹ استعمال کرنے والوں سے 800روپیہ ماہانہ وصول کیا جائے گا۔
700سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں سے فکسڈ چارج ایک ہزارروپیہ وصول کیا جائے گا،ان فکسڈ چارج میں اضافے کا مقصد بجلی کی تقسیم کار کمپنیون کہ ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔
کمرشل صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈسکوز کو مقررہ چارجز کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی, بجلی کے استعمال پر یکم جولائی سے فکس چارجز میں اضافے پر صنعتی سیکٹر نے تشویش کااظہار کردیا,اور کہا اس اضافے کی وجہ سے پہلے سے بحران کا شکار انڈسٹری تباہ ہو جائےگی,اس کی موجودگی میں صنعتوں کو چلانا ناممکن ہو جائےگا۔