• Home
  • Latest News
  • فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی، ہیروئن کون؟

فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی، ہیروئن کون؟

Image

فواد خان نے سال 2014 میں فلم 'خوبصورت' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا : فوٹو : فائل

فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا : فوٹو : فائل

پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار فواد خان اپنی نئی فلم کے ساتھ آٹھ سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں۔

فواد خان کا شمار پاکستان کے میگا اسٹارز میں ہوتا ہے، اُنہوں نے نہ صرف ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی اپنی شاندار اداکاری سے خود کو منوایا، اُنہوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنی قسمت آزمائی اور خوش قسمتی سے اُنہیں وہاں خوب شہرت ملی۔

فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، اس فلم میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد، اُنہوں نے بالی ووڈ فلم ‘کپور اینڈ سنز’ اور ‘اے دل ہے مشکل’ میں بھی کام کیا تھا، ان تینوں فلموں کے بعد بھارت میں فواد خان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوگیا تھا، مداح نہ صرف اداکار کے کام کے دیوانے ہوئے بلکہ اُن کی پُرکشش شخصیت کے بھی گرویدہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: فواد خان کو بالی ووڈ فلمیں کیوں آفر ہوئیں؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے بعد، پاکستانی فنکاروں پر بالی ووڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد ہوگئی تھی جبکہ بھارتی مداح فواد خان کو دوبارہ اپنی فلموں میں دیکھنے کے خواہشمند تھے، تاہم اب اُن کی خواہش پوری ہونے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

fd

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم کی پروڈکشن بہت جلد شروع ہونے والی ہے جبکہ اس وقت فلم اپنے پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔

فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز بہت جلد لندن میں ہوگا، اس کے علاوہ فلم کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top