لاہور (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دھرنے کیلئے اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو ہمارے پاس پلان بی اور سی موجود ہے۔
اسلام آباد جلاؤ گھیراؤ یا گولی کیلئے نہیں اپنا حق لینے جا رہے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا وزیراعظم قوم کو ریلیف دیں اس سے پہلے کہ وہ بپھر جائے اور جانے کا راستہ بھی نہ ملے ۔12جولائی کو اسلام آباد دھرنے سے اٹھنے کی صرف ایک شرط ہوگی کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں عوام سے اتحاد کر لیا ہے اور انہی سے ملکر دھرنا دیں گے ، ہمیں امپائر کی انگلی کا انتظار نہیں، سب اداروں کو تعاون کرنا ہوگا خواہ وہ اسلام آباد سے ہویا راولپنڈی سے ۔